سرگرمیاں

فقیہ ملت فاؤنڈیشن کی موجودہ سرگرمیاں

(۱) مدرسۃ الحسیب، بیادگار: مخدومہ اہلیہ فقیہ ملت رحمہ اللہ بمقام  اوجھاگنج، تاریخ 27/ جمادی الأخری 1437ھ مطابق 6/ اپریل 2016ء میں قیام ہوچکا ہے، جس میں ابتدائی تا اولی بچیوں کو دینی و عصری تعلیم دی جارہی ہے۔
(۲) قرب و جوار میں وقتا فوقتا دین و سنیت کی نشر و اشاعت کا بھی کام شروع ہے۔
(۳) چھوٹے پیمانے پر یتیم اور غریب بچوں و بچیوں کی مدد کرنے کی ابتدا ہوچکی ہے۔
(۴) ٹیلی گرام پر ’شرعی عدالت‘ کے نام سے ایک گروپ ہے، جس میں چار ہزار سے زائد لوگ معتمد مفتیان کرام کے ذریعہ اپنے شرعی مسائل حل کرتے ہیں۔
(۵) مسلم بچوں اور بچیوں کی بنیادی دینی تعلیم مضبوط کرنے کے لیے بستی شہر میں ’الحسیب سینٹر‘  کا قیام:
(الف) ناظرہ قرآن----------------صحیح مخارج و صفات کی ادائیگی کے ساتھ۔
(ب) حفظ سورہ----------------- قرآن مجید کی مخصوص سورتیں ترجمہ کے ساتھ زبانی یاد کرنا۔
(ب) قانون شریعت-------------- بنیادی عقائد، مسائل، فرض، سنت، دعا اور آداب وغیرہ کی معلومات۔
(ت) اردو زبان----------------- پڑھنا، لکھنا اور بولنا۔
(۶) شہر بستی یا اطراف بستی میں کسی مناسب جگہ پر لڑکوں کے لیے بھی دینی و عصری علوم سے ہم آہنگ ’فقیہ ملت انسٹیٹوٹ‘ کے قیام کی کوشش جاری ہے۔

No comments:

Post a Comment

Featured Post

  مبسملا و حامدا و مصلیا و مسلما             یار غار امیر المؤمنین حضرت ابوبکر صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کی ذات محتاج تعارف نہیں، حضور ...

Popular Posts