اہداف

ایف ایم فاؤنڈیشن
اغراض و مقاصد
(۱)مسلمانوں کے دینی عقائد اور بنیادی حقوق کے تحفظ کی خاطر جدوجہد کرنا (۲) عوام کو بلا استثنا انصاف اور روزگاری کی فراہمی، ہر علاقے کے لیے لازمی تعلیم ،غریبوں کے لیے مفت تعلیم ،علاج اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں حقوق نسواں کے تحفظ کی سعی کرنا (۳) مذہب اہل سنت و جماعت کی نشر و اشاعت کے لیے وسائل کی فراہمی ،شہرودیہات بالخصوص شہر بستی و اطراف بستی میں اہل سنت و جماعت کے افکار کی نشر و اشاعت (۴) مذہبی درسگاہوں کو دینی و عصری علوم سے ہم آہنگ کرکےشاہراہ ترقی پر گامزن کرنے کی کوشش کرنا، دیہاتوں اور شہروں میں دینی و عصری تقاضوں کو پورا کرنے والے ابتدائی تعلیم کے لیے مدارس و اسکول قائم کرنا (۵) جس شہر و دیہات میں ابتدائی تعلیم کے لیے مدارس ہیں مگر وہ دینی و عصری تقاضوں کی رعایت سے خالی ہیں، انہیں دینی و عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کرنا اور ان کی تعلیمی، اخلاقی اور مالی کمیاں دور کرکے ان کو صحیح راستے پر گامزن کرنا (۶) مسلمانون میں علوم دینیہ کی ترویج و اشاعت، نونہالان اسلام کوعلوم دینیہ سے آراستہ کرنے کا شوق دلانا، عام طبقہ سے جہالت،بدعات و خرافات اور بے دینی کے اثرات کو ختم کرنا (۷)کالیج کے طلبہ اور صرف عصری علوم سے آراستہ لوگوں کے لیے آن لائن ضروری دینی تعلیم کا انتظام و انصرام کرنا (۸) مختلف علاقوں میں حسب ضرورت مساجد کا قیام (۹) تحریری اور تقریری مقابلوں کا اہتمام کرنا  (۱۰) اہل سنت و جماعت کو فروعی مسائل میں تشدد سے دور رہنے کی ترغیب دلانا (۱۱) سوالات کے جوابات اورمذہب حنفی کے مطابق مقدمات کے فیصلوں کے لیے دارالافتاء اور دارالقضاء قائم کرنا (۱۲) دینی و عصری علوم کی قدیم و جدید تصنیفات کی نشرو اشاعت کے لیے دارالکتب اور دارالمطالعہ قائم کرنا  (۱۳) ہفتہ واردرس قرآن، حدیث اور فقہ (۱۴) تربیتی پروگرام کا انعقاد (۱۵) سالانہ صوبائی ملکی اور بین الاقوامی روحانی اجتماعات کا انعقاد (۱۶) جشن عیدمیلادالنبی ﷺ، اہل بیت عظام، صحابہ کرام اور بزرگان دین کی یاد میں محافل کا انعقاد (۱۷) سماجی و فلاحی کاموں میں حصہ لینا مثلا  مخلص ڈاکٹروں کی مدد سے ملک کے پسماندہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کرنا جس سے بے شمار مریضوں کو مفت علاج کی سہولت مہیا کی جا سکے (۱۸) مسلم سماج میں جہیز کے مطالبہ کی لعنت وغیرہ کو ختم کرکے ان کی شادی کو آسان کرنا (۱۹) غیر مسلم کے درمیان اسلام کی صحیح صورت پیش کرکے  ان کو اسلام میں داخل ہونے کا شوق دلانا۔
ایف ایم فاؤنڈیشن کا پیغام
(۱)اللہ اور اس کے رسول اللہ ﷺ کی اطاعت ہر حال میں لازم (۲) اللہ رب العزت اور آقاے دوجہاں ﷺ سے حد درجہ محبت (۳) تقویٰ اور پرہیزگاری (۴) احساس ذمہ داری (۵) اخوت و محبت (۶) خلق خدا کی خدمت (۷) روحانیت اور صداقت (۸ ) اتحاد، ایثاراور اخلاص (۹) تعمیر اور اصلاح معاشرہ (۱۰) زبانی خرچ کے بجاے عملی زندگی کا حد درجہ اہتمام (۱۱) قول و عمل میں اتفاق۔

No comments:

Post a Comment

Featured Post

  مبسملا و حامدا و مصلیا و مسلما             یار غار امیر المؤمنین حضرت ابوبکر صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کی ذات محتاج تعارف نہیں، حضور ...

Popular Posts